جنت کی پہلی صبح کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ جب آپ اپنے محل کی اونچائی پر کھڑے ہو کر جنت کے خزانوں اور اسکی نہروں کو دیکھ رہے ہونگے ! آپکے آسمان اور زمین تبدیل ہو چکے ہونگے ! دودھ شہد شراب اور انتہائی سفید پانی کی نہریں ! سونے اور چاندی کے محلات ! تاحدنگاہ موتیوں کی سر زمین ! کستوری کے ٹیلے ! هر طرف عمده خوشبوئیں ! گھنے درخت اور انکی سونے کی ٹہنیاں اور تنے ! مختلف رنگ و اشکال کے پھل ! نوکر چاکر , عظیم سلطنت , بلند مقام ! خوبصورت آنکھوں والی حور و غلمان ! آپ کو یہ پروانہ دے دیا گیا ہے کہ اب آپ ہمیشہ جوان رہیں گے کبھی بھی بوڑھے نہیں ہوں گے ! ہمیشہ تندرست رہیں گے کبھی بیمار نہ ہوں گے ! ہمیشہ زندہ رہیں گے کبھی موت نہ آئے گی ! ہمیشہ خوشیوں میں رہیں گے ! کبھی غم نہ دیکھیں گے کہ جسے اپنے اھل و عیال میں سے جسے آپ کھو چکے ہیں , اللہ تعالی آپ سب کو وہاں اکٹھے کرے گا ! ایسی جنت آج تک کسی آنکھ نے نہیں دیکھا کسی کان نے نہیں سنا اور ! نہ ہی کسی انسان کے دل پر اسکا خیال گذرا ہے صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنھم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہو گی ! اور سب سے بڑھ کر اللہ رب ! العزت کا دیدار ہو گا : ذرا سوچئے 1 میں کیا یہ سب نعمتیں اس بات کی مستحق نہیں کہ اس چھوٹی سی زندگی اللہ رب العزت کے احکامات کو پورا کیا جائے ؟ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک طریقوں کو اپنایا جائے ؟ اور گناہوں سے دور رھا جائے ؟ اور عمل میں اخلاص پیدا کیا جائے ؟ یا اللہ مجھے ، آپکو اور جن سے ہم محبت کرتے ہیں , ھمارے والدین , بھائیوں بہنوں گھر والی اور اولاد کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرما "
Saturday, January 29, 2022
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
شعیب ملک نے طلاق کی افواہوں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔
پاکستان کرکٹ سٹار شعیب ملک نے بالآخر اپنے اور ان کی اہلیہ، ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ارد گرد پھیلی طلاق کی افواہوں پر کھل کر لوگوں سے کہا ہے ...
-
*اپنی رائے ضرور دیں* ایک ایسا نام جو ڈی اے پی اور یوریا کے بعد تیسرے نمبر پر لیا جاتا ہے۔* * *کوئ بھی فصل ہو ماہر زراعت پوٹاش کا مشورہ ضرور ...
-
سن المآب, Kohat) کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں سب سے اہم کردار پڑھی لکھی اور جوان نسل کا ہوتا ہے. اگر معاشرہ پڑھا لکھا ہوگا تو تمام اچ...
-
میرے استاد محترم ابن الحسن عباسی مرحوم نے ایک موقع پر فون کیا اور ایک مختصر جملہ کہا. " امیرجان خاموشی سے اپنے ادارے کے لئے پلاننگ کر...
No comments:
Post a Comment