ربیع الاول شریف کی وہ مبارک گھڑی جب وجہ خلیق کائنات اس دنیا میں تشریف لاۓ عاشقان مصطفی صلی اللہعلیہ وآلہ سلم کیلئے لیلتہ القدر ے بھی زیادہ فضل ہے کیونکہ لیلتہ القدر بھی اس مبارک ساعت کے وسیلے سے ملی ۔ اگر آمد مصطفی ﷺ کو حصول نعمت کا آغاز سمجھ لیں تو باقی نعمتیں خود بخو داس کے تابع ہو جاتی ہیں ۔ بارش کا پہلا قطرہ دریاؤں اور سمندروں کیلئے ابتداء ہے دریاؤں کا شور ، سمندورں کی طغیانی ، چاندنی راتوں میں دریا کا جو بن سب سے پہلے قطرے کی مرہون منت ہیں اب اگر سارے سمندر کی اصل وہی پہلا قطرہ قرار دے لیں تو یہ تین منطق کے اصولوں کے مطابق ہے کیونکہ اس سے شہر میں ، دریا ، سمندر وجود میں آۓ ۔ یہی بات ربیع الاول میں آمد مصطفی سیتم کی ہے کہ اگر یہ گھڑی نہ ہوتی تو نعمتوں کا آغاز کیسے ہوتا ؟ لیلتہ القدر جیسی رات کیسے ملتی ؟ قرآن مجید جیسی نعمت کیسے ملتی ؟ ایمان اور ایمان کی حلاوت کیسے نصیب ہوتی ؟ گو یا جس مبارک گھڑی میں رسول اکرم اس دنیا میں تشریف لائے وہ گھڑی نعمتوں کا آغاز تھا باقی سب کچھ اس کے طفیل امت کے دامن میں آیا ۔ تمازت آفتاب سے جلتی زمین ہو یا آسان کی شعلہ ریزیوں کا سامنا کر نے والا پھول ٹوٹی گردنوں والے شگوفے ہوں یا سوکھی پنیاں خشک کھیتیاں ہوں یائو کی دہشت سے ہانپتے راستے ان سب کیلئے بارش کا پہلا قطرہ ہی بارش کی اصل ہے ۔ جل تھل کا ساں اس قطرے کے وسیلے سے ہے حسن ہے یہ قطرہ لہلاتے کھیتوں کا ، تابندہ چشموں کا ، مرمر میں ندیوں کا مہکتے پھولوں کا بقول اقبال از دم سیراب آں امی لقب لاله رست از ریگ صحراۓ عرب حریت پرورده آغوش اوس ینی امروز اعم از دوش اوست رسول پاک سانی ایم کی سانس مبارک نے انسانیت کو اس طرح سیراب کیا کہ ریت کے ٹیلوں بھرے عرب جیسے صحرا میں گلاب کے پھول کھل اٹھے ۔ آپ کا دین اور قانون ہر چیز کو بیان کرنے والا ہے اور آپ کی پیشانی مبارک میں پوری کائنات کی تقدیر کھی ہے یعنی جس سے آپ خوش وہ کامیاب ہو جاۓ گا اور جس سے آپ ناراض وہ ناکام و نامراد ہوگا ۔ اس نور مصطفی ﷺ کو کائنات کی اصل کہا گیا اسی بات کو اقبال کے لفظوں میں پڑھنے سے ایمان کوز یا د ہ حلاوت نصیب ہوگی فرماتے ہیں دشت میں ، دامن کہسار میں میدان میں ہے بحر میں موج کی آغوش میں طوفان میں ہے چین کے شہر مراکش کے بیابان میں ہے اور پوشیدہ مسلمان کے ایمان میں ہے چشم اقوام میں نظارہ ابد تک دیکھے رفعت شان ورفعنا لک ذکرک دیکھے نبی پاک سایت اصل الموجودات ہیں حدیث مبارکہ میں ہے کہ میں اس وقت بھی نبی تھا جب آدم پانی اور مٹی کے درمیان تھے ۔ اب اس ساعت کی شان ملاحظہ ہو جس ساعت میں حضرت آدم کی تخلیق ہوئی حدیث | مبارکہ کے مطابق حضرت آدم کی تخلیق یوم جمعہ بعد نماز عصر ہوئی حضرت بی بی فاطمہ کا معمول تھا کہ آپ نماز عصر سے نماز مغرب تک کسی سے کلام ندفر ماتیں بلکہ ذکر واذکار میں مشغول رہتیں اور فرمایا کرتیں کہ اس وقت کی گئی کوئی دعار نہیں ہوتی کیونکہ یہ وہ وقت ہے جس وقت حضرت آدم کو پیدا کیا گیا ۔ گو یا جس گھڑی حضرت آدم کی تخلیق کی گئی اس وقت کی دعا کو اللہ ردنہیں فرماتا تو اس گھڑی کی کیا شان ہوگی جس گھڑی آقائے دو جہاں تشریف لائے بقول اعلی حضرت امام احمد رضا بر ملوی جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام حضرت سیدہ فاطمہ کا روزہ حضرت آدم کا میلا د تھا حضور پاک سالم کا میلا دتو ہمیشہ سے اہل ایمان کے محبوب وظائف میں شامل رہا ہے یہی عشق کا کمال ہے بقول اقبال ہر کہ عشق مصطفی سامان اوست بحر و بر در گوشه دامان اوست روح را جز عشق او آرام نیست عشق اور وزیست کوراشام نیست جس خوش نصیب انسان کوعشق رسول سیتم کی گراں بہا دولت نصیب ہوگی سی کائنات بحر و بر اس کے گوشہ دامان کی وسعت سے زیادہ نہیں رہے گی انسان کی روح کو حضور سایلم کے عشق کے بغیر قرارنہیں مل سکتا یہ ہروقت مضطرب رہتی ہے اور آپ کا عشق ایسے دن کی مانند ہے جس کی تابانی اور تابنا کی کو بھی زوال نہیں آ سکتا ۔ سکالرز چودہ سوسال سے اس نا قابل فراموش انقلاب پر اپنی تحقیقات کو تھکا رہے ہیں جس نے اقوام عالم کے قلب پر ایک نرال لیکن دائی نقش ثبت کر دیا ۔ نورانیت مصطفی آج کی تراش نہیں بلکہ حقیقت ہے اور مسلمانوں کے ایمان کا حصہ
Saturday, January 29, 2022
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
شعیب ملک نے طلاق کی افواہوں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔
پاکستان کرکٹ سٹار شعیب ملک نے بالآخر اپنے اور ان کی اہلیہ، ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ارد گرد پھیلی طلاق کی افواہوں پر کھل کر لوگوں سے کہا ہے ...
-
*اپنی رائے ضرور دیں* ایک ایسا نام جو ڈی اے پی اور یوریا کے بعد تیسرے نمبر پر لیا جاتا ہے۔* * *کوئ بھی فصل ہو ماہر زراعت پوٹاش کا مشورہ ضرور ...
-
سن المآب, Kohat) کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں سب سے اہم کردار پڑھی لکھی اور جوان نسل کا ہوتا ہے. اگر معاشرہ پڑھا لکھا ہوگا تو تمام اچ...
-
میرے استاد محترم ابن الحسن عباسی مرحوم نے ایک موقع پر فون کیا اور ایک مختصر جملہ کہا. " امیرجان خاموشی سے اپنے ادارے کے لئے پلاننگ کر...
No comments:
Post a Comment